تارا محمود نے کھل کر بات کرتے ہوئے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی تارا محمود نے بتایا کہ انہیں کبھی شادی کی خواہش محسوس نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے خوش قسمت رہی ہوں ، مجھے کبھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رہی کہ آزادی ملنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز رکھی ، تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی اور جب وہاں سے واپس آئی تو میری اولین ترجیح میرا کیرئیر رہاتاہم اب جب اداکارہ اپنی زندگی کے ایک خاص موڑ پر پہنچ چکی ہیں تو ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس حوالے سے سوچ رہی ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہونا چاہیے کسی کو یہ فیصلہ معاشرے کے دباﺅ میں آکر نہیں کرنا چاہیے ۔
اداکارہ تارا محمود نے اب تک شادی کیوں نہیں کی ؟

اداکارہ تارا محمود نے اب تک شادی کیوں نہیں کی ؟