کرن سے طلاق کے بعد میں اور میرا بیٹا مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،عمران ا شرف انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

کرن سے طلاق کے بعد میں اور میرا بیٹا مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،عمران ا شرف

shobiz

کرن سے طلاق کے بعد میں اور میرا بیٹا مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،عمران ا شرف

کراچی:مشہور ڈرامے رانجھا کردی کے کردار ”بھولے“ سے شہرت پانے والے اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد وہ اور ان کا بیٹا مشکل وقت گز ر رہے ہیں مداح ان کے لئے دعا کریں۔ایک نجی ٹی وی شو میں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق سے طلاق کے بعد اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی۔اپنے بیٹے روحام کے با رے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف نے کہا کہ ”میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹی کی زندگی ہے،میرا بیٹا مستقبل میں میرے بارے میں کیا سوچے گا؟وہ بڑا ہوکر کیا سوچے گا کہ میرا باپ ایسا تھا۔عمران عباس کا کہنا تھا ہ اسی لئے میں کبھی ایسی کوئی بات نہیں کہہ سکتا جس سے میرے بیٹے کو نقصان ہو،جو میری اخلاقیات کے خلاف ہو۔واضح رہے کہ عمران اشرف نے کرن اشفاق سے2018میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا روحام ہے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی ا ور سال2022کے آخر میں اس جوڑی نے راہیں جدا کرلیں۔

Exit mobile version