لندن:ناسا کی جیمزویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے زمین سے2لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر عکس بند کی ہے جس میں کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کی جانب سے جاری کی گئیNGC 346نامی ستاروں کے اس جھرمٹ کی تازہ ترین تصویر میں دراصل ستاروں کی 10ارب سال پرانی تصویر ہے۔سائنس دانوں کی جانب سے اس جھرمت،جو چھوٹے ایک میگلینک بادل میں موجود ہے،میں خصوصی طورپر دلچسپی لی گئی ہے کیونکہ یہ ابتدائی وقت کی کائنات سے مشابہ ہیں جب ستارہ سازی کا عمل اپنے عروج پر تھا۔ماہرین فلکیات پر امید ہیں کہ اس خطے کا مزید مطالعہ ایسے مزید سوالات کے جواباب دے گا کہ بگ بینگ سے صرف2یا3سال بعد”کو سمک نون“کے دوران ابتدائی ستارے کیسے وجود میں آئے۔
کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر عکس بند

کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر عکس بند