امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دورن پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتار ی اور سائفر کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے ۔پریس بریفنگ کے دوران ان سے سوال کیاگیا امریکی کانفرنس نے سائفر کے معاملے پر تحقیقات کا کہا ہے ؟نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے جواب دیا کہ ہم کانگریس کے شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے ۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارہ ویدانت پٹیل نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم صورتحال پر گہرے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری ، سائفر پر نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کیا کہا؟

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری ، سائفر پر نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کیا کہا؟