واشنگٹن:بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا آپس کا معاملہ ہے