مشرقی یورپی ملک مالدووا کی صدر کے کتے نے آسٹریا کے صدر کاٹ لیا ۔ آسٹریا کے صدر الیگز ینڈر وین ڈیر بیلن کی مالدووا کی صدر مایا ساندو سے ملاقات کے دوران کتنے نے ان کی ہاتھ کی انگلی پر کاٹا مالدووا کی صدر نے اس واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کتا زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے ڈر گیا تھا۔اس واقعے کے بعد آسٹریا کے صدر کو مالدووا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران ہاتھ پر پٹی باندھے دیکھا گیا ۔