اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ مین ہر دس منٹ میںایک بچہ شہید ہورہاہے ۔یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہیدیا زخمی ہورہے ہیں ۔دوسری جانب صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے کہا گیا ہے ہ اسرائیل حماس تنازعے میں اکتیس صحافی مارے جاچکے ہیں ۔سی پی جے کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں کم ازکم نو صحافی لاپتہ یا حراست میں ہیں ، غزہ میں صحافیوں کو اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے کے پیش نظر شدید خطرات کاسامنا ہے ۔
غزہ میں ہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہاہے ، یونیسیف

غزہ میں ہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہاہے ، یونیسیف