واشنگٹن ،غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر جوبائیڈن کی صدار ت خطرے میں پڑ گئی ، نئے سروے کے مطابق آئندہ صدارتی انتخابات میںایک بارپھر جیت کے خواہاں امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی آگئی ہے ۔امریکی میڈیا کی جانب سے جاری ایک سروے رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرز عمل کو 70 فیصد ووٹروں نے مسترد کردیا جبکہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے ووٹروں میں بھی صدر بائیڈن کی مقبولیت میں چالیس فیصد کمی آئی ہے ، سروے نتائج کے اعداد وشمار کے مطابق جوبائیڈن کی مقبولیت ان کے عہد صدارت کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔