شاہ رخ خان ٹاپ 10خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان ٹاپ 10خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل

شاہ رخ خان فلم کی عکسبندی کے دوران زخمی، علاج کیلئے امریکا روانہ

شاہ رخ خان فلم کی عکسبندی کے دوران زخمی، علاج کیلئے امریکا روانہ

ممبئی:شاہ رخ خان کا نام خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے کیے گئے ایک سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔ سائنسی تحقیق میں گریک گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی ہم آہنگی اور خوبصورتی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ڈی سلوا نے چہرے کی نقشہ سازی کا جدید سافٹ ویئر استعمال کیا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ مختلف ستاروں کے چہرے کی خصوصیات گولڈن ریشو سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔ یہ فارمولا روایتی طور پر آرٹ اور ڈیزائن میں جمالیات کی پیمائش کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ تحقیق کے بعد شاہ رخ خان دنیا کے دس سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس میں ان کا نام دسویں پوزیشن پر ہے۔
شامل

Exit mobile version