سام سنگ گھاٹے کے قریب سائنس و ٹیکنالوجی Roze News
سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ گھاٹے کے قریب

سام سنگ گھاٹے کے قریب

سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے سہ ماہی آپریٹنگ منافع میں 96 فیصد کمی کا تخمینہ لگانے کے بعد میموری چپ کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی ٹیک کمپنی سام سنگ نے کہا کہ سست عالمی معیشت اور کوویڈ کے بعد کم مانگ کی وجہ سے مصنوعات کی فروخت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔سام سنگ کا کہنا تھا کہ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریٹنگ منافع جنوری سے مارچ تک کے عرصے میں 600 بلین وان کم ہوا جو پچھلے سال 14 ٹریلین وان تھا۔کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم میموری چپس کی پیداوار کو بامعنی سطح سے کم کر رہے ہیں، خاص طور پر ان مصنوعات کی جن کی سپلائی میں کوئی تغیر نہیں آیا ہے۔کورونا لاک ڈاؤن کے دوران میموری چپس کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ صارفین نے گھر میں استعمال کرنے کے لیے نئے الیکٹرانکس کافی مقدار میں خریدے تھے تاہم اس کے بعد عالمی معیشت کی تاحال سست روی سے چپ سپلائی کی فروخت میں کمی آئی ہے۔اگرچہ عالمی سطح پر صنعت اب پچھلے دو سالوں میں چپ سازی میں کمی سے ٹھیک ہو رہی ہے تاہم بہت سے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچررز اپنی انوینٹری اور موجودہ مانگ کے درمیان توازن تلاش کرنے کی جدوجہد سے دوچار ہیں۔

Exit mobile version