’دی کراؤن‘ میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی پہلی جھلک پردہ اسکرین پر انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

’دی کراؤن‘ میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی پہلی جھلک پردہ اسکرین پر

نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی پہلی جھلک پردہ اسکرین پر آ گئی۔

اداکار ہمایوں سعید نے اس ویب سیریز میں پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھایا ہے، جن کا مبینہ طور پر آنجہانی لیڈی ڈیانا سے عشق مشہور ہوا۔

ہمایوں سعید نے اپنے اس منفرد کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حسنات اور لیڈی ڈیانا دو بالکل متضاد کردار ہیں، ڈاکٹر حسنات نہایت سادہ سے شخص تھے، اسی وجہ سے لیڈی ڈیانا کو ان میں کشش محسوس ہوتی تھی۔

مایہ ناز اداکار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسنات کے کردار کو نبھانا ایک بڑی ذمہ داری تھی کیونکہ لیڈی ڈیانا کی وجہ سے ہر بندہ انھیں جانتا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ناظرین کو اسکرین پر یہ کردار بہت پسند آئے گا۔

Exit mobile version