امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کمانڈر نے ایک بارپھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا ۔بی بی سی کے مطابق جوبائیڈن کے دو سالہ کتے کا نام کمانڈر ہے جس کا تعلق جرمن شیفر یڈ نسل سے ہے جوائٹ ہاﺅس کے خفیہ سروس ایجنٹ کو اکثر کاٹ لیتا ہے ۔کمانڈ ر کے کاٹنے کا حال ہی میں واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا جس نے خفیہ سروس ایجنٹ کو زخمی کیاہے جس کا علاج وائٹ ہاﺅس میں ہی کیاگیا ۔وائٹ ہاﺅس کے ملازموں کو کاٹنے کا یہ گیارواں واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل کمانڈر کے کاٹنے کا واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جس پر وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری نے الزام لگایا تھا کہ کمانڈر کے کاٹنے کی وجہ امریکی صدارتی محل کادباﺅ ہے ، جوپالتو کتنے پر بھی اثر انداز ہورہا ہے اس کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں ۔
جوبائیڈن کے کتے نے ایک بارپھر خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا

جوبائیڈن کے کتے نے ایک بارپھر خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا