توشہ خانہ، امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟ دنیا Roze News
دنیا

توشہ خانہ، امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟

jobaidan توشہ خانہ، امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟

توشہ خانہ، امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟

امریکا کے آئین میں کوئی بھی حکومتی اہلکار کسی غیر ملکی سربراہ مملکت سے کانگریس کی منظوری کے بغیر تحفہ قبول نہیں کرسکتا۔1966 میں بنائے گئے قانون فارن گٹ اینڈ ڈیکوریشن ایکٹ کے تحت صدر کو ملنے والے تمام تحائف امریکا کی حکومت کی ملکیت ہوتے ہیں،تاہم صدر اور خاتون اور کم قیمت کے تحائف اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، ان چیزوں کی اس قیمت کا تعین جنرل سروسز ایڈ منسٹریشن کرتاہے جس پر ہر تین سال بعد نظر ثانی کی جاتی ہے۔ امریکی صدر یا خاتون اول 415 ڈالرز تک کاکوئی بھی تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر صدر اس قیمت سے زائد کا تحفہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے انہیں مذکورہ تحفے کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت ادا کرنا ہوگی۔

Exit mobile version