بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکہ روانگی سے روک دیا دنیا Roze News
دنیا

بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکہ روانگی سے روک دیا

بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکہ روانگی سے روک دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو ‘پولیٹزر ایوارڈ’ وصول کرنے کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے نیو یارک جانا چاہتی تھیں۔

امریکہ کا ویزا اور ہوائی جہاز کی ٹکٹ ہونے کے باوجود ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے انھیں روک لیا، لیکن بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی۔

فوٹوگرافر ثنا ارشاد غیر ملکی خبر رساں ادارے سے وابستہ ہیں اور انھیں کورونا وبا کے دوران خبر سازی کرنے پر فیچر فوٹوگرافی کیٹیگری میں پولیٹزر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس بھی جانے سے روک دیا گیا تھا، جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شریک ہونا چاہتی تھیں۔

Exit mobile version