اسرائیلی وزیر نے فلسطین سے نفرت کی انتہا کردی دنیا Roze News
دنیا

اسرائیلی وزیر نے فلسطین سے نفرت کی انتہا کردی

اسرائیلی وزیر نے فلسطین سے نفرت کی انتہا کردی

اسرائیلی وزیر نے فلسطین سے نفرت کی انتہا کردی

اسرائیل کے وزیر خزانہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطین اور اس کے لوگوں سے اپنی نفرت کا اظہار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران ایک موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر بیزالل نے فلسطین اور اس کے لوگوں کے وجود کو ہی ماننے سے انکار کردیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر نے کہا کہ کیا فلسطین کی کوئی تاریخ یا ثقافت ہے؟ کوئی بھی نہیں ہے، فلسطینی عوام نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر نے رواں ماہ بھی فلسطین سے متعلق نفرت انگیز بیان دیا تھا انہوں نے فلسطینی کے ایک قصے کو مٹانے کامطالبہ کیاتھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر کا بیان انتہا پسند، نسل پرست اور صیہونی نظریے کاحتمی ثبوت ہے اور یہ تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔

Exit mobile version