اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے الشفا ہسپتال میں داخل ہو کر تیس افراد کو گرفتا ر کرلیا ہسپتال سے گرفتار افراد کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نکلا گیا اور اس دوران گرفتار کیے گئے افراد کے گرد تین ٹینک کھڑے کیے گئے جبکہ ایک ٹینک الشفا ہسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پر کھڑا کیاگیا تھا۔اسرائیلی الشفا ہسپتال کی سرجری بلڈنگز میں داخل ہوئی اورا نہوں نے سرجریز ڈیپارٹمنٹ کے تمام پارٹیشنز اکھاڑ دیئے اسرائیلی ریڈیو کہہ چکا ہے کہ الشفا میں یرغمالیوں کا کوئی نشان نہیں ملا دوسری جانب فلسطینیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج ہسپتال پر قبضہ کرکے حماس سے منسوب کوئی غلط کام کریگی۔