اردن کے مشرقی علاقے بادیہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں نوافراد جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے ۔دوٹرانسپورٹ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ،جن میں سے ایک اس علاقے کے کھیتوں میں کام کرنیوالے شامی کارکنوں کو لے جارہی تھی ،حادثہ بغداد انٹرنیشنل روڈ کے جنوبی میں کھیتوں کی طرف جانیوالی ثانوی سڑ ک پر پیش آیا زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ۔ کنگ طلال ملٹری ہسپتال میں ایمرجنسی صورتحال پیش آئی