ابوظہبی سے جدہ جانیوالی سعودی پرواز میں ایمرجنسی دنیا Roze News
دنیا

ابوظہبی سے جدہ جانیوالی سعودی پرواز میں ایمرجنسی

ابوظہبی سے جدہ جانیوالی سعودی پرواز میں ایمرجنسی

ابوظہبی سے جدہ جانیوالی سعودی پرواز میں ایمرجنسی

ابوظہبی سے جدہ کیلئے اُڑان بھرنیوالی سعودی ائیر لائن کی پرواز نے ہنگامی صورتحال پید ا ہونے پر نصف گھنٹے بعد واپس لینڈ نگ کی ۔ایس وی 571 نے مقامی وقت کے مطابق شام سہہ پہر تین بجکر 28 منٹ پر جدہ کیلئے ٹیک آف کیا ۔روانگی کے 15 منٹ بعد ائیر بس اے 320 طیارہ 25500 فٹ کی بلندی سے اچانک نیچے آنے لگا، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے واپسی کی راہ لی ۔اس دوران فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل بھی موصول ہوئے بعد ازاں طیارے نے سہہ پہر چار بجکر 5 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشل ائیر پورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی فنی خرابی دور کئے جانے کے بعد یہی طیارہ شام5 بجکر 5 منٹ پرمنزل کیلئے روانہ ہوا۔

Exit mobile version