تازہ ترین

پنجاب انتخابات ،ای سی پی کی نظرثانی درخواست پر سماعت آ ج ہوگی

پنجاب انتخابات ،ای سی پی کی نظرثانی درخواست پر سماعت آ ج ہوگی

سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دن بارہ بجے درخواست پر سماعت کریگا۔الیکشن کمیشن کے وکیل آج کی سماعت میں اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔اس سے قبل کیس کی گذشتہ سماعت میں تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں جب کہ نظر ثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اُٹھائے جاسکتے ، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image