راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت بگڑ گئی۔جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت بگڑنے کے باعث اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی دل کی تکلیف اور سینے میں انفیکشن میں مبتلا تھے جس پر جیل اسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز، پمز جیل لایا جا رہا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے چند ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

Leave feedback about this