دنیا

امریکا کا روس پر سخت ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکا کا روس پر سخت ٹیرف لگانے کا اعلان

واشنگٹن:امریکا نے روس پر سخت ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ترجمان وائٹ ہاس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ 50 دن میں یوکرین میں جنگ بندی کی جائے، جنگ بندی نہ ہوئی تو روس کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کیرولائن لیوٹ کا مزیدکہنا تھاکہ امریکا نے شام میں مداخلت کرکے صورتحال کو کنٹرول کیا، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں شام ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کے ساتھ پچاس دن کے اندر امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ یہ بیان انہوں نے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ایک معاہدے کے اعلان کے موقع پر دیا، جس کے تحت یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کیے جائیں گے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی واشنگٹن نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر معطل کر دی تھی تاہم اب ٹرمپ نے یوکرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تجارتی پابندیاں، معاشی دبا، اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائلوں کے نئے سودے روس کو جنگ بندی پر مجبور کریں گے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے اور یوکرین کی حمایت کرنے اور قتل و غارت گری روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب روسی سیکیورٹی کونسل کے سینئر اہلکار دیمتری میدویدیف نے کہا کہ ماسکو کو ٹرمپ کے ڈرامائی الٹی میٹم کی کوئی پرواہ نہیں جبکہ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات انتہائی سنجیدہ ہیں اور روسی صدر پیوٹن اس پر غور کرنے کے بعد ہی کوئی ردعمل دیں گے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image