پاکستانی خاتون نے دیارغیرملک کا نام روشن کر دیا

لاہورکی ایک خاتون وکیل نے آسٹریا میں ویانا جسٹیشیا ایوارڈ جیت لیا جو خواتین وکلاء کو ان کی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر دیا جاتا ہے۔

خاتون وکیل ندا عثمان نے بتایاکہ 17 ممالک سے 80 خواتین وکلاء کو اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جس میں سے ان سمیت 12 خواتین جولائی 2021 میں منتخب ہوئیں، وہ جنوبی ایشیا سے منتخب ہونے والی واحد خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو ویانا میں ایوارڈز کی آن لائن تقریب ہوئی جس میں جسٹیشیا ایوارڈ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے نام کیا ہے۔

ندا عثمان کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے ایک تنظیم کے تحت پاکستانی خواتین وکلاء کے لیے کام کر رہی ہیں، ان خدمات کے عوض انہیں یہ ایوارڈ ملا۔