چین میں دھماکہ،بھاری جانی اور مالی نقصان

چین میں ہوئے ایک دھماکے کی وجہ سے آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی بندر گاہی شہر ڈالیان میں جمعے کی رات ایک اپارٹمنٹ میں یہ دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دھماکے کے بعد اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی، جس سے بھاری مالی نقصان بھی ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔