منشیات، اسلحہ اسمگلنگ کیس: صدر کے بھائی کو عمر قید کی سزا

امریکی عدالت نے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کیسز میں ہونڈوراس کے صدر کے بھائی ٹونی ہرنینڈز کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ امریکی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے ٹونی ہرنینڈرز وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے صدر کے بھائی ہیں۔

مجرم پر امریکا میں منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے ٹونی ہرنینڈز کو 138 ملین ڈالرز سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا۔

ہنڈوراس کے صدر کے بھائی نے مجموعی طور پر 185 ٹن منشیات امریکا میں اسمگل کی تھی۔ ٹونی ہرنینڈز ہونڈوراس کانگریس کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔