سعودی عرب: ملازمین کی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ایک سال کی مہلت

ریاض: سعودی عرب میں ملازمین کی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں سال کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ باقاعدہ طریقے سے کام کریں۔ سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے ریکروٹنگ ایجنسیوں کو آئندہ برس تک خود کو قانون کے دائرے میں لانے کی مہلت دی ہے۔

اس حوالے سے انہیں یہ رہنمائی دی گئی ہے کہ چھوٹی چھوٹی ریکروٹنگ ایجنسیاں خود کو ایک دوسرے میں ضم کر کے ریکروٹنگ کمپنی میں تبدیل کرلیں۔

اس حوالے سے انہیں اپنا سرمایہ 10 لاکھ ریال تک بڑھانا ہوگا جبکہ ریکروٹنگ کمپنی کے لیے ضروری ہوگا کہ 2022 کا مارچ ختم ہونے سے قبل انہیں اپنا سرمایہ 25 لاکھ ریال تک بڑھانا ہوگا۔