کرسچیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے پر غور و خوض
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر اور سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بارے میں غور و خوض کرنے لگے ہیں۔ رونالڈو کو لگتا ہے کہ وہ کلب کے نئے مینجر ایرک ٹین ہیگ کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی میں کارآمد ثابت نہیں ہو سکتے۔
ذرائع کے مطابق ان کے ایجنٹ جارج مینڈس نئے کلب کی تلاش کر رہے ہیں، ان کے مطابق ابھی تک دو کلبوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، اول اطالوی کلب روما نے، جس کے مینجر جوزے مورینہو ہیں جن کی سرپرستی میں رونالڈو رالا میڈرڈ میں کھیل چکے ہیں، اور دوم پرتگالی کلب سپورٹنگ سی پی جو رونالڈو کا اولین کلب تھا۔
یاد رہے آخری فٹ بال سیزن میں رونالڈونے 38 مقابلوں میں 24 گول کیے جن میں سے 18 گول انگلش پریمیئر لیگ کے دوران ہوئے۔