مرلی دھرن کی زندگی پر فلم، ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری ہوگی

سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کی ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔اسپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کی ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، اس کا نام ’800‘ ٹیسٹ کرکٹ میں مرلی دھرن کی سب سے زیادہ وکٹوں کی مناسبت سے ہے، اس میں عظیم اسپن اسٹار کا کردار تامل فلموں کے اداکار وجے سیٹھوپتھی ادا کررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ میں نے اس کردارکیلیے خاص طور پر وزن کم کرنے کیلیے کوشش کی مگر لاک ڈاؤن میں زیادہ کھاکر مزید اضافہ کرلیا ہے۔