سنیل گاوسکر نے ٹی 20 میں ایک اوور کے دوران 2 باؤنسرز کا مطالبہ کردیا

دبئی: سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران 2 باؤنسرز کا مطالبہ کردیا۔سنیل گاوسکر نے کہا کہ اس وقت کھیل کا مختصر ترین فارمیٹ اپنی بہترین حالت میں ہے،

اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس فارمیٹ کو مزید آگے لے جانے کیلیے ایک اوور میں 2 باؤنسرز کی اجازت پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت کھیل کا پلڑہ بیٹسمینوں کی جانب موجود اور اس سے تھوڑا توازن پیدا ہوجائے گا۔