ٹی10 کرکٹ لیگ28 جنوری سے 6فروری تک ابوظبی میں ہوگی

ابوظبی: آئی پی ایل کی وجہ سے ابوظبی ٹی10لیگ کوری شیڈول کردیا گیا تاہم اب نومبر کے بجائے آئندہ برس جنوری میں آغاز ہوگا۔انڈین لیگ کی یواے ای منتقلی سے قبل ٹی 10 ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 ستمبر کو شروع ہونا تھا،

آئی پی ایل 10 نومبر کو ختم ہوگی تاہم اس وقت یو اے ای کرکٹ کی پوری توجہ چونکہ بھارتی ایونٹ پر ہے اس لیے ٹی 10 لیگ کی تیاری نہیں ہوسکی، یہ اب 28 جنوری سے 6 فروری تک زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ پاکستان سے ایک ٹیم قلندرز کے نام سے ایونٹ میں حصہ لے گی۔