شاہین نے مداحوں کو ون ڈے میں شرکت سے متعلق آگاہ کردیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں پاک آسٹریلیا پہلے ون ڈے میں اپنی شرکت کے حوالے سے ٹوئٹ کی ہے۔ گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین آفریدی کے گھٹنے پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد ان کو بیٹنگ چھوڑنا پڑی ۔
شاہین آفریدی کے گھٹنے پر گیند لگنے کے بعد ان کی پہلے ون ڈے میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ تاہم اب شاہین نے ٹریننگ سیشن کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور ون ڈے سیریز میں شرکت سے آگاہ کیا۔
ویڈیو میں شاہین کو بہتر انداز میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو کے ساتھ شاہین نے لکھا کہ وائٹ بال سیریز کے لیے سب ٹھیک ہے۔