کرکٹر صہیب مقصود کی بیٹی کی پیدائش
پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بیٹر صہیب مقصود کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کرکٹر نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے لکھا کہ اللہ نے مجھے بیٹی کی صورت میں رحمت سے نوازا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام ‘انشا صہیب’ رکھا گیا ہے جب کہ کرکٹر نے بیٹی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
ضرور پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز پی ایس ایل سے دستبردار
صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ میں آج گھر سے لاہور واپس جارہا ہوں اور ملتان سلطانز میں شمولیت اختیار کروں گا۔
خیال رہے کہ صہیب مقصود آج سے تین روزہ آئسولیشن مکمل کریں گے، ان کا آئسولیشن میں پہنچ کر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں: اولمپئن بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کی منگنی ہوگئی
صہیب مقصود تین روزہ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔