ایک ہوٹل میں ہونے کے باوجود نہیں مل سکتے، آفریدی نے بیٹی کی ویڈیو شیئر کر دی
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کی یا ستانے لگی۔
اپنا آخری پی ایس ایل کھیلنے والے شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ہوٹل میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہد آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا کہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بہت مس کر رہا ہوں، ایک ہوٹل میں ہونے کے باوجود کورونا پروٹوکولز کے باعث نہیں مل سکتے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ جلد اپنی شہزادی سے ملوں گا۔
شاہد آفریدی کی جانب سے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی بیٹی کو ہوٹل کے کمرے میں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔