شعیب ملک کی انجری کے شکار بابر کو گود میں لیکر بھاگنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شیئر کی جانے والی ویڈیو میں شعیب ملک کو اسٹیڈیم میں بابر اعظم کو گود میں اٹھا کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بابراعظم اسٹیڈیم میں انجری کا شکار ہوکر لیٹے ہوئے ہیں اور اٹھنے کے قابل نہیں،اس موقع پر سابق کپتان شعیب ملک نے بابراعظم کو گود میں اٹھایا اور بھاگتے ہوئے ڈریسک روم کی طرف لے گئے۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد صارفین شعیب ملک کے اس عمل کی تعریف کررہے ہیں۔