پال کولنگ ووڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر
انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کو اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز میں 0-4 سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈائریکٹر آف کرکٹ ایشلے جائلز اور اسسٹنٹ کوچ گراہم تھورپ بھی اپنے عہدے سے برطرف کیے جاچکے ہیں۔ پال کولنگ ووڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے پرجوش ہوں ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 مارچ سے ہوگا۔