تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

پیرس : یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا کا روواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں ہی سفر تمام ہوگیا۔ ان کو ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں میکسیکو کی ٹینس سٹار ریناٹا زارازا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔
 فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری روواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلا جا رہا ہے جس کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میکسیکو کی ٹینس سٹار ریناٹا زارازا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ ریناٹا زارازا نے پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے میگا ایونٹ تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا کو اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-0 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔