بائرن ميونخ نے يوئيفا سپرکپ کا ٹائٹل جيت ليا


سپر کپ فٹ بال کے فائنل ميں جرمن کلب بائرن ميونخ نے سِويا کو ايک کے مقابلے ميں 2 گولز سے ہرا کر يوئيفا سپر کپ کا ٹائٹل جيت ليا۔ اس موقع پر 15000 سے زائد تماشائيوں نے اسٹيڈيم ميں ميچ ديکھا۔

سپر کپ فٹ بال کے فائنل ميں بائرن ميونخ اور سِويا کے درميان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ سِويا کے لوکس اوکام پوس نے 13 ويں منٹ ميں پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ میں دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب کھیل کے چونتيس ويں منٹ ميں بائرن کے ليون گوريز کا نے گيند جال ميں پہنچا کر ميچ کو برابر کرديا۔ مقررہ وقت ميں مقابلہ ايک ايک گول سے برابر رہا۔

ايکسٹرا ٹائم ميں ہاوی مارٹينز نے گول داغ ديا۔ بائرن ميونخ نے 2 ايک سے ميچ جيت کر ٹائٹل اپنے نام کرليا۔ کھلاڑيوں نے فتح کا شاندار جشن منايا