آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حسن علی کو وارننگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو میچ ریفری کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حسن علی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
بنگلادیش کے نورالحسن کو آؤٹ کرنے کے بعد کے اشاروں پر امپائرز نے حسن علی کو چارج کیا تھا۔ حسن علی نے غلطی کا اعتراف کر لیا جس پر میچ ریفری نے فاسٹ بولر کو تنبیہہ کے ساتھ ڈسپلنری کوڈ میں ڈی میرٹ پوائنٹ کی بھی سزا دی۔