T20ورلڈکپ: قومی اسکواڈ آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ  آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

قومی اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز  نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں آج سے  کرے گا اور  پھر قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، دوسری جانب قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں  اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔