رمیز راجا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر ملکی کوچز متعارف کرانےکی نوید سنادی

لاہور: پی سی بی کےچیئرمین رمیز راجا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر ملکی کوچز متعارف کرانے کی نوید سنادی۔

لاہور کے مقامی ہوتل میں رمیز راجا نے نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے، ملاقات میں ٹیموں کے کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے نوجوان کرکٹرز کو کھیل میں جدت لانے، فیلڈنگ اور فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور مزید پیسہ خرچ کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ سربراہ کا موقف تھا کہ یہاں چیئرمین پی سی بی نہیں، بطور کرکٹرز ملاقات کے لیے آیا ہوں، آگے بڑھنے کے لیے شارٹ کٹ کو ذہن سےنکال دیں، سخت محنت سے خود کو منوائیں، پرفارمرز کو ضرور موقع ملے گا، کوچنگ کےمعیار کو بھی بہتر بنانا ہے، اس میں غیر ملکی کوچز بھی لائیں گے، پاکستان کرکٹ کی بہتری میں سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔