آئی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے لیے انٹریشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جو تقریباً 27 کروڑ 2 لاکھ روپے بنتے ہیں، رنر اپ ٹیم 8 لاکھ ڈالرز اپنے ساتھ لے کر جائے گی.

جب کہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام میں ملیں گے، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔