نیشنل ٹی 20 میں بلوچستان کے چار کھلاڑی کرونا کا شکار، 10 روز کے لے قرنطینہ کر دیا
لاہور:(حسنات بلوچ) نیشنل ٹی 20 کپ میں بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
نیشنل ٹی 20 میں بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، بلوچستان کی جگہ سدرن کی ٹیم آج کا دوسرا میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کا میچ ناردرن سے ساڑھے 7 بجے شیڈول تھا، بلوچستان کے باقی کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ان چاروں کھلاڑیوں کو دس روز کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے، بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام شرکا کے کووڈ 19 ٹیسٹ منگل کو لیے گئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق ان چاروں کھلاڑیوں کو دس روز کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے، اسکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑیوں کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام شرکاء کے کووڈ 19 ٹیسٹ منگل کو لیے گئے تھے۔