پاکستانی کوہ پیما سربازخان نے نیپال میں آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی

لاہور: پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نیپال میں آٹھ ہزار میٹر بلند داولاگیری چوٹی سر کر لی، سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ نیپال میں آٹھ ہزار میٹربلند "داولاگیری چوٹی” سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے محمدعلی سدپارہ کا 8 ہزار میٹر سے بلند 8 چوٹیاں سر کرنے کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

سرباز خان 8 ہزارمیٹر سے بلند 9 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔