چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کی ملاقات

لاہور : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کی ملاقات ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید اور  رمیز راجہ کے درمیان ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان کرکٹ کی بہتری کے پلانز پر گفتگو ہوئی اور  عاقب جاوید نے گراس روٹ لیول پر کام کرنے پرترجیح دینے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں عاقب جاوید نے ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ کو مضبوط بنانے کو اہم قرار دیا ۔ 

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے عاقب جاوید سے کرکٹ کی بہتری کے لیے پلانز  بھی مانگے۔

ذرائع کے مطابق عاقب جاوید اگلے ایک دو روز میں رمیز راجہ سے دوبارہ ملاقات کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی دیگر کرکٹرز سے بھی آنے والے دنوں میں مشاورت کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ عاقب جاوید نے بورڈ کی جانب سے کسی پیشکش کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔