انضمام الحق اینجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

لاہور: سابق کپتان انضمام الحق اینجیوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیئے گئے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں 10 روزمکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ انضمام الحق کوگزشتہ رات دل کی تکلیف محسوس ہونے پر لاہور کے مقامی اسپتال میں لے جایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کئے گئے ٹیسٹ کے بعد کے ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی اور دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔

انضمام الحق پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ طبیعت میں بہتری پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں دس روز گھر پر مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔