سیکیورٹی خدشات : پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے، کیوی ٹیم جلد ہی وطن واپس روانہ ہوجائے گی ۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ کی گئی ہے، ان خدشات کا اظہار نیوزی لینڈ کی جانب سے کیا گیا ہے پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سیریز کیلئے بہت اچھے انتظامات کئے تھے، سیکورٹی الرٹ کی وجہ سےدورہ جاری رکھنا ممکن نہ تھا۔

ڈیوڈ وائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ سیریز کی منسوخی پی سی بی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے، کھلاڑیوں کی سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ ہیں، حکومت کے سیکورٹی الرٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔