عبداللہ شفیق بہت اسٹائلش کھلاڑی ہیں،مستقبل بہترین بیٹسمین بنیں گے،بابر اعظم

(حسنات بلوچ)عبداللہ شفیق بہت اسٹائلش کھلاڑی ہیں، ان کی پرفارمنس میں بھی بہتری نظر آ رہی ہے، اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللہ کو چانس نہیں مل رہا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنیں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اسپنرز کو کھلانے کا پلان ہے۔