پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر کی66 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

عارف والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی66 ویں سالگرہ آج بروز بدھ کو منائی جا رہی ہے انہوں نے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 14تا 19دسمبر1977 کے دوران لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر کیا .

انہوں نے مجموعی طور پر67 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا اور236 وکٹیں حاصل کیں انہوںنے ایک اننگز میں -5 وکٹیں لینے کا اعزاز 15مرتبہ اورایک میچ میں10 وکٹیں لینے کا اعزاز دس مرتبہ حاصل کیا انہوںنے ایک میچ میں 5وکٹیں لینے کا اعزاز دو مرتبہ حاصل کیا انہوںنے آخری بین الاقوامی میچ2 نومبر1993 کو شارجہ کے مقام پر سری لنکا کے خلا ف کھیلا ۔عبدالقادر 15 ستمبر1955کو پیدا ہوئے