شا ئقین کرکٹ کے لیے خوش خبری،نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش

لاہور نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے اور ان تاریخی لمحات پر شائقین کرکٹ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیںجس کا اظہار سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر کیا جارہاہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے دو ہزار روپے کے درمیان مختص کی گئی ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کی ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو روپے سے تین ہزار روپے تک مختص کی گئی ہے ۔