دوسرا ٹی ٹونٹی: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مانچسٹر: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت این مورگن جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وہ انگلینڈ کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کرینگے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فلیڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ ٹیم نے 16.1 اوورز میں 131 رنز بنائے تھے۔

ڈی ایل ایس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 16 اوورز میں جیت کیلئے 144 رنز درکار تھے تاہم بارش نہ رکنے کی وجہ سے امپائرز نے میچ دوبارہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔