میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے شوہر کا پوچھ لیا۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے دورے پر بارباڈوس میں موجود ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کی آئسولیشن بھی ختم کردی گئی تھی۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر ٹریننگ کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کررہے ہیں۔

ایسے میں اسکواڈ میں شامل سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز کی اہلیہ  خوش بخت سرفراز نے تصاویر میں شوہر کے نظر نہ آنے پر پی سی بی پوچھ لیا کہ میرے شوہر کہاں ہے؟

اس پر پی سی بی نے سرفراز کی سمندر سے نکلنے کی تصویر ڈال دی۔

سرفراز کی اہلیہ کے شوہر سے متعلق پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیے۔